مہر خبررساں ایجنسی نے جنگ کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ پاکستان میں تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کرپشن ٹیم کے سرغنہ ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کرپشن ٹیم کے نائب سربراہ ہیں۔ صوابی میں جلسہ عام سے خطاب میں عمران خان نے کہا کہ کرپشن کی ٹیم کے کپتان نوازشریف، نائب کپتان مولانا فضل الرحمان فضل الرحمان ہیں۔ کو مولانا کا لفظ اپنے نام کے سامنے نہیں لگآنا چاہیے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ چودھری نثار نے وہی بات کی جو میں کررہا تھا ، آزاد چیرمین نیب کا تقرر کرنا نواز شریف کے لیے مینار پاکستان سے چھلانگ لگانے کےبرابر ہوگا، نیب آزاد ہوجائے اور اصغر خان جیسا آدمی اس کا سربراہ بن جائے تو نواز شریف اکیلا نہیں پوری مافیا کی باری آئے گی۔
پاکستان میں تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کے وزیر اعظم نواز شریف کرپشن ٹیم کے سرغنہ ہیں جبکہ مولانا فضل الرحمان کرپشن ٹیم کے نائب سربراہ ہیں۔
News ID 1869249
آپ کا تبصرہ